ابنا: اس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علماء اور دانشوروں کے ساتھ امریکہ، برطانیہ، کنیڈا، ہندوستان، ملائشیا ، سنگاپور، ترکی ، تنزانیا اور لبنان کے دانشور بھی شرکت کررہے ہیں۔ اسلامی ہیومن سائنسس کی کانفرنس میں رائج انسانی علوم کا تنقیدی جائزہ، عملی زندگي میں انسانی اسلامی علوم سے استفادہ ، اسلامی انسانی علوم کو درپیش مسائل، عالم اسلام میں اسلامی انسانی علوم کا استعمال، انسانی اور طبیعی علوم کے مابین رشتوں جیسے مسائل پر گفتگو ہورہی ہے۔ اس کانفرنس کا ھدف ہیومن سائنسس کا جائزہ لے کر ان کی تنقیح کرنا ہے تاکہ ان علوم کے مثبت نکات کو مزید آگے بڑھایا جاسکے اور ان کے منفی نکات کو ان علوم سے نکالا جاسکے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق لاریجانی نے اس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہیومن سائنسس میں دینی نقطہ نگاہ سے تبدیلیاں لانے کا مقصد یہ ہےکہ یہ علوم انسان سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قران و سنت کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ ایران دین دار انسان کی خصوصی اہمیت کا قائل ہے اور اسی نگاہ سے انسانی علوم کے ساتھ ساتھ ماڈرن سائنس کے تناظر میں بھی انسان کو دیکھنا موثر ہوسکتا ہے۔......./169
19 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316504
اسلامی ہیومن سائنسس کی پہلی کانفرنس آج سے تہران میں شروع ہوئي ہے۔